Google_plus Pinterest Vimeo RSS

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں تیزی ،فضائی کاروائی میں 57 ہلاک








پاک فضائیہ نے خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے گئے
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا ،آئی ایس پی آر




راولپنڈی(قدرت نیوز )سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں کارروائیاں کرکے 57 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے،،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں، سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فضائی کارروائی کی گئی،خیبر ایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر 20 فضائی حملے کئے گئے جس میں 57 دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ پشاور کے بعد دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

0 comments: