Google_plus Pinterest Vimeo RSS

آرمی چیف کا دورہ افغانستان، ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ

آرمی چیف کا دورہ افغانستان، ملا فضل اللہ کی حوالگی کا مطالبہ


آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے دورے کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ملاقات کی اور دورے کے حوالے سے بریف کیا۔
نمائندہ ڈان نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا آرمی چیف نے دورے کے دوران افغان حکومت کے ساتھ تمام مسائل اٹھائے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی افغان حکام سے پاکستانی طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی حوالگی کے بارے میں بھی بات ہوئی۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے افغان صدر کو سانحہ پشاور کے اہم شواہد پیش کر دیئے اور حملے سے متعلق معلومات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے جنرل راحیل شریف کو یقین دلایا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔


0 comments: