Google_plus Pinterest Vimeo RSS

بزدل دہشت گرد پھانسی گھاٹ پر ’کانپتے‘ اور ’معافیاں ‘ مانگتے رہے

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکائے جانے سے قبل اسلام کے نام پر دہشت پھیلانے والے دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان اپنے جرائم پر معافیاں مانگتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق جب دونوں مجرمان کو پھانسی گھاٹ پر لیجایا گیا تو بے گناہ مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے تھر تھر کانپ رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں نے اپنے آخری لمحات میں مسلمانوں کا ناحق خون بہانے کے جرائم پر معافی کی فریادیں بھی کیں۔
دہشت گرد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کو پھانسی دے دی گئی 
 ڈاکٹر عثمان جی ایچ کیو پر حملے جبکہ ارشد مہربان سابق صدر پرویز مشرف پر حملے میں ملوث تھا اور فدائی حملوں کے دوران اپنی ٹیموں کی قیادت کر رہے تھے۔ دونوں واقعات میں متعددمعصوم جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

0 comments: