Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ہندوستانی ہیروز کو خراج عقیدت مذاق بن گیا


چندی گڑھ: ہندوستانی شہر چندی گڑھ میں انتظامیہ نے اس وقت اپنے ہی ہیروز اور فوج کا مذاق بنا دیا جب انہوں نے ملک کے لیے قربانی دینے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگائے گئے ہورڈنگ میں امریکی فوجیوں کی تصویر لگا دی۔
ہندوستانی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ ہورڈنگ مقامی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے لیے بنایا گیا تھا جس میں شہر کی میئر پونم شرما اور سینئر فوجی افسر لیفٹننٹ جنرل کے جے سنگھ نے شرکت کرنی تھی۔
23 مارچ کو آزادی ہند کے مشہور ہیروز بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی برسی ہوتی ہے۔
اس ہورڈنگ میں تین فوجیوں کو محاذ پر تیار دکھایا گیا جن کی وردیوں پر امریکی جھنڈا لگا ہوا ہے جبکہ عقب میں ہندوستان کا جھنڈا اور فوج کا لوگو لگایا گیا ہے۔
اس حوالے سے جب میئر پونم شرما سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرائیں گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ستیا پال جین نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے، ہم یہ دن اپنے ان ’شہدا‘ کو یاد کرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منا رہے ہیں جن کی بدولت ہم نے آزادی حاصل کی، حکام کو اس حوالے سے محتاط رہنا چاہیے تھا۔

0 comments: