گلگت بلتستان میں آئیندہ انتخابات کو مکمل شفاف بنانے کے لیے بائیومیٹرک نظام کے تحت ووٹ ڈالے جاینگے گلگت بلتستان ملک کا پہلا صوبہ ھوگا جہان انتخابات اس نظام کے تحت ہونگے اتوار کے روز چیف منسٹر سید مہدی شاہ نے سنیر صحافیوں کو بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے اگلے الیکشن میں دھندلی کا کوئی امکان نہیں ھوگا بائیو میٹرک نظام کی مدد سے سو فیصد شفاف انتخابات ھونگے انہوں نے بتایا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت جی بی میں ووٹرز کی تعدد کم ھے اس لیے اس نظام کو قابل عمل بنایا جاسکتا ھے اور اسی وجہ سے اس پر لاگت بھی کم آئیگی
وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان اس نظام پر عمل کر کے دیگر صوبوں کے لیے نئی مثال قائم کرے گا
بائیو میٹرک نظام کے لیے نادرہ نے مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ھے
چیف منسٹر نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کے الیکشن سے قبل بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ھونگے
Wow! it is very effective for website or blog thank you for sharing bio metric system properties. agtech.com.pk
ReplyDelete