Google_plus Pinterest Vimeo RSS

بلتستان کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ،یکم مارچ سے نجی پروزایں شروع ہو جائیں گی زرائع

کے مطابق یکم مارچ سے نجی کمپنی ائیر بیلو باقاعدہ پروزیں شروع کرے گی نجی کمپنی کے آنے کے بعد مسافروں کو اعلیٰ سفری سہولیات فراہم ہوگی زرائع کے مطابق ائیر بیلو کی سروے ٹیم نے پروازوں کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے سول ایوسی ایشن کے عہدہ دارن سے تفصیلی ملاقات کے بعد ائیر بیلو نے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ائیر بیلو سکردو کے لیے بوئنگ طیارہ فراہم کر ے گا جس میں ساڈھے تین سو سے زائد افراد بیکairblue-planeوقت سفر کرسکیں گے زرائع کے مطابق نجی پروزوں کے آنے کے بعد پی آئی اے کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی اور لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی ائیر بیلو کے اعلان کے بعد وفاقی وزیر امور کشمیر کے بیان کا بھی بید کھل گیا انہوں نے گلگت میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ نجی ائیر کمپنوں نے گلگت بلتستان کے لیے پروازوں کے اجراء سے معذرت کر لی ہے تاہم ائیر بلیو کے اعلان کے بعد اب لوگ مطمئن ہیں عوامی حلقوں کہا ہے کہ ائیر بیلو کے علاوہ دیگر کمپنوں کو بھی گلگت بلتستان میں پروازوں کی اجازت دی جائے تاکہ پی آئی اے کی اجارہ داری مکمل طور پر ختم ہو سکے اور لوگوں کو بہترین سفر ی سہولیات میسر آسکیں،زرائع کے مطابق ائیر بیلو کے آنے کے بعد کرایوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہو گی اور ایک وقت میں ذیادہ مسافر سفر کرسکیں گے ۔

0 comments: