Google_plus Pinterest Vimeo RSS

مرد بس ڈرائیور کو ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنے کے باوجود یہ کہہ کرملازمت فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا کہ وہ حاملہ ہے


قاہرہ (قدرت نیوز) مصر کے ایک مرد بس ڈرائیور کو ڈرائیونگ کا امتحان پاس کرنے کے باوجود یہ کہہ کرملازمت فراہم کرنے سے انکار کردیا گیا کہ وہ حاملہ ہے۔ملازمت سے محروم رہنے کی وجہ بھی ان صاحب نے خود ہی پیدا کی تھی ڈرائیونگ کے امتحان کے بعد اس کا انتخاب کیا جاچکا تھا لیکن ملک میں نشہ آور ادویات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے سبب حکام نے مزید ایک ٹیسٹ لینا ضروری سمجھا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ڈرائیور نشہ تو نہیں کرتا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے اپنی نشے بازی کو چھپانے کیلئے لیبارٹری میں اپنے یورین کی بجائے اپنی بیوی کا یورین جمع کروادیا لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ وہ دو ماہ کی حاملہ ہے اور یورین ٹیسٹ میں یہ بات بھی سامنے آجائیگی۔جب یہ رپورٹ لینے گیا تو اہلکاروں نے تصدیق کی کہ کیا یورین اس کا اپنا تھا اور اس کی تصدیق کے بعد انہوں نے جواب دیا، ’’آپ کو مبارک ہو، آپ حاملہ ہیں‘‘۔اس کے ساتھ ہی اس کی دھوکہ بازی کی رپورٹ اعلیٰ افسروں کو بھی دے دی گئی جنہوں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس ہونے کے باوجود اسے دھوکہ بازی کا مرتکب ہونے پر نااہل قرار دے دیا۔

0 comments: