Google_plus Pinterest Vimeo RSS

گلگت بلتستان میں کرپشن وردی والوں کے دور میں شروع ہوا، سپیکر وزیر بیگ


گلگت بلتستان میں کرپشن وردی والوں کے دور میں شروع ہوا، سپیکر وزیر بیگ


وزیر بیگ اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوے
وزیر بیگ اپنے چیمبر میں گفتگو کرتے ہوے
گلگت ( فرمان کریم) سپیکر قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ نےکہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرپشن وردی والوں کے دور سے شروع ہوا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ گلگت بلتستان سے کتنے ٹھکیداروں نے کشمیر جاکربا وردی آفسران کو گھر تعمیر کر کے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کریشن کے اس حمام میں سب ننگے ہیں. کرپشن کے خلاف جتنی آواز میں نے اُٹھائی ہے کسی اور وزارء اور بیوروکریٹ نے نہیں اُٹھائی ہے۔ گلگت بلتستان میں سابق سکرٹیری فنانس عارف ابراہیم، سابق سکرٹیر ی ورکس فصیل ظہور اور سابق سکرٹیری پلاننگ سعد سکندر سمت درجنوں بیورکریٹس کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔
اس سے پہلے کنٹریکٹرز نے چیف سکرٹیری کے بیان پرقانون ساز اسمبلی کے باہراحتجاج کیا۔ اور سپیکر سے ملاقات کی اور اپنے ساتھ مختلف اخبارات کے نمایندوں کو بھی ساتھ ان کے چیمبر لے گئے۔
ملاقات کے دوران سپیکر نے وردی والوں کے خلاف بولنا شروع کیا۔ تاہم، جب سپیکر کو اندازہ ہوا کہ اُن کے دفتر میں صحافی بھی ہیں تو سخ پا ہوگئے۔ اور صحافیوں کو اپنے چیمبر سے نکال دیا۔

0 comments: