Google_plus Pinterest Vimeo RSS

حکومت کا تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف —. فائل فوٹو/ رائٹرز
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف —. فائل فوٹو/ رائٹرز
اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس سلسلے میں جلد ہی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے باقاعدہ رابطہ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے راضی کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو مذاکرت شروع کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔
واضح رہے کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے تین بڑے شہروں میں پہیہ جام اور پھر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرنے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ 'ہم ایسے لوگوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے جو غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہوں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ان سے بات کریں گے جووفادار اور محب وطن ہوں گے'۔
تاہم آج اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ 'وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کا یہ بیان کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں کریں گے انتہائی غلط ہے، مسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے'۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ 'عمران خان کی کال پر پاکستان بند نہیں ہوگا تاہم حکومت کو مذاکرات کرنے پڑیں گے'۔

0 comments: