Google_plus Pinterest Vimeo RSS

موبائل، ریڈیو، کمپیوٹر پاکستانی بچوں کے نام ہیں

موبائل، ریڈیو، کمپیوٹر پاکستانی بچوں کے نام ہیں


اسلام آباد : بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ نام میں کیا رکھا ہے جبکہ بہت سے کسی بھی چیز سے متاثر ہو کر بچوں کا نام رکھ لیتے ہیں۔
مگر پاکستان کی حسین ترین وادی کیلاش میں کسی سے موبائل یا ٹیلیفون کا پوچھیں تو وہ آپ کو ایک بچے کے سامنے لے جا کر کھڑا کر دے گا۔
اس کی وجہ بھی بہت دلچسپ ہے وہ یہ ہے کہ کیلاش میں لوگ بچے کا نام رکھنے سے پہلے زیادہ سوچنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، بلکہ وہ اپنے گھر میں موجود اشیاء میں سے جو پسند آجائے اس کے نام پر بچے کا نام رکھ دیتے ہیں۔
چترال کے قریب واقع اس وادی میں اب لوگ جدید ٹیکنالوجی سے بھی متاثر ہو کر بچوں کے نام رکھ رہے ہیں، ایسے ہی چند مقبول ترین ناموں میں موبائل، ریڈیو، کمپیوٹر، کیسٹ اور اخبار شامل ہیں۔
اگر کسی کو اچھا لگے تو ککر، گلاس اور چمچے پلیٹیں ابھی جو اس خوبصورت وادی کے معصوم بچوں کے لئے موزوں نام بن جاتے ہیں۔

0 comments: