Google_plus Pinterest Vimeo RSS

سانحہ پشاور،آفریدی اور معین خان کا مثاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی


لاہور(قدرت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور چیف سلیکٹر و منیجر معین خان نے سانحہ پشاور پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی شہداء کے خاندان سے اظہار یکجہتی کر تا ہے ، پاک فوج کی دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششیں کامیاب ہوں گی ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اس سانحے پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ پر بہت افسوس ہوا ہے ،ٹیم کا ہر کھلاڑی بہت افسرد ہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے افراد کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

0 comments: