Google_plus Pinterest Vimeo RSS

میکڈونلڈز کے چپس میں انسانی دانت

میکڈونلڈز کے چپس میں انسانی دانت

میکڈونلڈز نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی آئس کریم سنڈے سے پلاسٹک کا ٹکڑا ملا ہے اور چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا
مشہور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز نے پچھلے سال جاپان میں اپنے ایک آؤٹ لیٹ میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہونے پر معذرت کی ہے۔
یہ واقعہ اگست میں پیش آیا۔ ایک کسٹمر نے اوساکا میں میکڈونلڈز آؤٹ لیٹ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے چپس میں سے دانت نکلا ہے۔
میکڈونلڈز کی جانب سے کی گئی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایک انسانی دانت تھا۔
میکڈونلڈز نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ان کی آئس کریم سنڈے سے پلاسٹک کا ٹکڑا ملا ہے اور چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا۔
میکڈونلڈز کےاعلیٰ عہدیداران کا کہنا ہے کہ وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
میکڈونلڈز کو حالیہ عرصے میں جاپان میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میکڈونلڈز کو چپس کی کمی کا بھی سامنا رہا ہے اور اس لیے چپس امریکہ سے درآمد کرائے جا رہے ہیں۔
میکڈونلڈز نے گذشتہ سال تین واقعات کا اعتراف کیا ہے۔
  1. دسمبر میں کوریاما میں سنڈے آئس کریم میں پلاسٹک کے ٹکڑے سے بچے کا منھ زخمی ہو گیا
  2. گذشتہ ہفتے مساوا میں چکن نگٹس میں سے وینائل کا ٹکڑا ملا
  3. اگست میں اوساکا میں چپس میں سے انسانی دانت برآمد ہوا
بدھ کو میکڈونلڈز کے چیف ایگزیکٹیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دانت کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانت پکا ہوا نہیں تھا۔
’ہمیں یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ دانت چپس میں کیسے آیا۔‘

0 comments: