Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 98 رنز سے شکست دے دی


کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2015 کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو پہلےمیچ میں 98رنز سے شکست دے دی ۔
میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور کوری اینڈریسن کے 57، برینڈن میکلم کے 65، کین ولیم سن کے 57 اور مارٹن گپٹل کے 49رنز کی بدولت 6وکٹوں کے نقصان پر 331 رنزکا مجموعہ اسکور کے۔
سری لنکن بیسٹمین ہدف کے تعاقب میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی
تھری مانے 65 رنزبنا کرٹاپ اسکورر رہے جبکہ اینجلو میتھیوز نے 46 اور کمار سنگا کارا نے 39 رنز اسکور کیے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اورٹرینٹ بولٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میزبان ٹیم نے پہلے ہی میچ میں 332رنز کا ہدف دے کر سری لنکن ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔
ورلڈ کپ کے پہلے ٹاکرے میں مہمان سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
کیوی اوپننگ جوڑی برینڈم میکلم اور مارٹن گپٹل نے 111رنز کی پارٹنر شپ کر کے سری لنکن کپتان کا فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔
دونوں بلے بازوں کے سامنے سری لنکن ٹائیگرز بالکل بے بس نظر آئے۔
111کے اسکور پر کپتان برینڈم میکلم 49 گیندوں پر 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
برینڈم میکلم کو ہیراتھ نے آؤٹ کیا
اوپننگ جوڑی توٹتے ہی لنکن بالرز کے اوسان بحال ہوئے اور اُنہوں نے جلد ہی 136 کے اسکور پر دوسرے کھلاڑی مارٹن کپٹل کو بھی پویلین بھیج دیا، وہ لکمل کا شکار بنے۔
مارٹن کپٹل نے62 گیندوں پر 49 رنز اسکور کیے۔
کے ایم ولیمسن 57 رنز بنا کر کارونا رتنے کی گیند پرمینڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کیوی کھلاڑی روس ٹیلر صرف 14 رنز بناسکے اور ایک 193 رنز پر اسٹیمپ آؤٹ ہوگئے
گرانٹ ایلیٹ 29 رنز بنا کر لکمل کا شکار بنے۔
اینڈریسن نے شاندار اننگز کھیلی اور 46 گیندوں پر 75 رنز بنا کر کلاسیکرا کی گیند کا نشانہ بنے انہوں نے اننگز میں 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
جبکہ رونچی 19 گیندون پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یوں نیوزی لینڈ نے مکررہ 50 اوورز میں 331 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے مینداس کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 2 اوورز میں 5 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ 17فروری کواسکاٹ لینڈ کےخلاف ڈونیڈن میں کھیلے گی

0 comments: