Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ورلڈ کپ سے قبل دھونی مشکل میں


ایڈیلیڈ: ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے کا چیلنج درپیش ہے۔
اورلڈ کپ میں باؤلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل باؤلرز اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دھونی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون اپنے 10 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کریں لیکن میں پانچ باؤلرز استعمال کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سریش رائنا کی ضرورت ہے۔
دھونی نے اپنی موجودہ فارم کے حوالے سے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ پریکٹس میں ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کر لیتا ہوں لیکن گراؤنڈ میں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، لیکن کریز پر کچھ وقت گزارنے سے مجھے کافی مدد ملے گی۔
اس موقع پر دھونی نے اجنکیا راہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا جائزہ لیں تو پانچ نمبر کا بلے باز بہت اہم ہوتا ہے۔

0 comments: