Google_plus Pinterest Vimeo RSS

نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں


ایڈیلیڈ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں کی گئی غلطیاں نہیں دھرائیں گے بلکہ ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔
ایڈیلیڈ میں کی گئی ہندوستان کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ہندوستان پاکستان کے کھیل کو پریشر میچ قرار دیتے ہوئے مصباح الحق نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو اچھی طرح یہ سمجھا دیا ہے کہ جذباتی ہو کر نہیں کھیلنا۔
ان کا کہنا تھا کہ بولرز اور بلے بازوں کے لیے پہلے 15اوورز کا کھیل اہم ہے۔
پاکستانی کپتان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہندوستان سے جیت کر ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی کپتان کے مطابق دونوں ٹیمیں برابر کا وزن رکھتی ہیں اور ایک دوسرے کو ہرانے کی اہل ہیں۔
ہندوستان پاکستان کے میچ کی اہمیت سے ٹیم انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو بھی انکار نہیں ۔
ایڈیلیڈ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اپنے اعزاز کی دفاع کی مہم کا آغاز اپنی روایتی حریف ٹیم سے فتح حاصل کر کے کرنا چاہتے ہیں۔
آسٹریلیا میں ہندوستان کو مسلسل ملنے والی شکستوں کے حوالے سے ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ شکستوں کے باوجود اُن کی ٹیم کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہے۔
انہوں نے اس عظم کا اظہار کیا کہ ورلڈ چیمپئن ہیں اور اپنے اعزاز کے دفاع کے اہل ہیں۔

0 comments: