Google_plus Pinterest Vimeo RSS

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص

اس سال بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ افراد کی تعداد زیادہ ہے
مالیاتی جریدے فوربز کی سالانہ امیر ترین افراد کی فہرست کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
گذشتہ 21 سالوں میں بل گیٹس 16 بار دنیا کے امیر ترین فرد قرار دیے جا چکے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے بانی نے اس سال پھر امارت کے معاملے میں میکسیکو کے صنعت کار کارلوس سلم کو شکست دی۔
فوربز کے اندازوں کے مطابق بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں میں اس سال 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی مالیت اب 79 ارب ڈالر ہے۔
جریدے کے مطابق اس وقت دنیا میں 1826 ارب پتی ہیں اور گذشتہ 12 مہینوں ارب پتیوں کی تعداد میں 181 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
اس سال بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔
وال مارٹ کی جانشین کرسٹی والٹن دنیا کی امیر ترین خاتون قرار پائی ہیں۔ خیال رہے کہ کرسٹی گذشتہ 6 سالوں میں 5 بار یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔
فیس بک کے بانی مارک زوكربرگ کا نام پہلی بار دنیا کے 20 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
مالیاتی جریدے فوربز کے مطابق میسجنگ ایپ ’سنیپ چیٹ‘ کے شریک بانی 24 سالہ ایون سپیگل دنیا کے کم عمر ترین ارب پتی ہیں۔
کار ہائرنگ سروس ’اوبر‘ کے بانیوں ٹریوس کلانک اور گیرٹ کیمپ سمیت اس سال سلیکون ویلی نے 23 نئے ارب پتی پیدا کیے ہیں۔
گذشتہ برس کی فہرست میں سے 138 افراد اس سال اس میں اپنا نام شامل کرانے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب ماریو لوپیز اس فہرست کا حصہ بننے والےگوئٹے مالا کے پہلے شہری ہیں۔

0 comments: