Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا، گیل انجرڈ


نیپیئر: ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل کی اتوار کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی جس سے کوارٹر فائنل میں رسائی کی ویسٹ انڈین امیدوں کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔
کرس گیل کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ اس اہم مقابلے میں باہر بیٹھنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
کوارٹر فائنل کھیلنے کی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے ویسٹ انڈیز کو یو اے ای پر بڑی فتح درکار ہے۔
کوچ اسٹورٹ ولیمز کا کہنا ہے کہ ہم گیل کو ہر میچ میں کھیلتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں لیکن کمر کی دیرینہ تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے استعمال کرنا زیادہ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے پانچ میچوں میں سے ویسٹ انڈیز نے اب تک صرف دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں بڑے مارجن سے فتح درکار ہے۔
اگر ویسٹ انڈینچ ٹیم اپ سیٹ شکست سے دوچار ہوتی ہے تو وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔

0 comments: