Google_plus Pinterest Vimeo RSS

'سعودی عرب کے ساتھ فوجی مشقیں معمول کی ہیں'


اسلام آباد: پاکستان فوج نے واضح کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ پہلے سے طے شدہ معمول کی مشترکہ مشقیں کر رہی ہے۔
فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نے پیر کو ٹوئٹر پر بتایا کہ مشقیں مکہ کے قریب طیف شہر میں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صمصام - 5 نامی مشقیں 19 مارچ سے جاری اور اس میں 292 پاکستانی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں ہر سال ہوتی ہیں اور پچھلے سال یہ جہلم میں ہوئی تھیں۔
یہ مشقیں ایسے وقت ہو رہی ہیں جب سعودی عرب کی قیادت میں عرب ملکوں کا اتحاد یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔
پاکستان نے یمن بحران پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، تاہم وہ اس فوجی آپریشن کا حصہ نہیں۔ اے پی

0 comments: