Google_plus Pinterest Vimeo RSS

مصباح الحق کو جلدی آؤٹ کرنا آدھی فتح کے برابر ہے، گریم اسمتھ


جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کے خلاف میچ میں پروٹیز نے مصباح الحق کو جلدی آؤٹ کرلیا تو یہ آدھی فتح کے برابر ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے کالم میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے خلاف جیت پروٹیز کا حوصلہ بڑھائے گی۔ اس مقابلے کے لئے جنوبی افریقا کو موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اب تک اس میگا ایونٹ میں مثبت کارکردگی دکھائی ہے۔ اس کے علاوہ صہیب مقصود،شاہد آفریدی،عمر اکمل اور وہاب ریاض ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت خطرناک ہوسکتے ہیں۔
گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف مقابلے میں جنوبی افریقا نے مصباح الحق کو جلدی آؤٹ کرلیا تو یہ گرین شرٹس کےخلاف ان کی آدھی فتح کے برابر ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ محمد عرفان بھی اپنی بالنگ کے ذریعے کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ 2013 میں انہوں نے محمد عرفان کی بالنگ کا سامنا کیا تھا جو ان کے کیرئیر کا تیز ترین اسپیل تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 7مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

0 comments: