Google_plus Pinterest Vimeo RSS

دنیامیں انصاف نہیں ملا، موت سے نہیں گھبراتا، میت پر تماشانہ بنایاجائے : صولت مرزا


کراچی(قدرت نیوز) متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ کے ای ایس سی کے افسران کے قتل میں ملوث صولت مرز ا نے کہاکہ دنیامیں اُنہیں انصاف نہیں ملا،موت سے نہیں گھبراتا، آخرت میں اللہ کے سامنے سرخرو ہوجاﺅں گا،اگر کسی کو مجھ سے تکلیف پہنچی ہوتو وہ معاف کردیں ۔ مچھ جیل میں اہلخانہ سے آخری ملاقات میں صولت مرزا کاکہناتھاکہ شاہدحامد قتل کیس کے حوالے سے جن لوگوں نے دنیامیں میرے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں ان کامعاملہ اللہ کے سپردکرتاہوں، اگرکسی نے مجھے تکلیف پہنچائی تومیں اس کو معاف کرتا ہوں، اہل خانہ میرے حق میں دعا کریں،اہلیہ بچے کی تعلیم وتربیت پرتوجہ دے ۔ صولت مرزا ان کی اہلیہ نکہت مرزانے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ ملاقات میں وہ ہشاش بشاش نظرآرہے تھے ، صولت نے ہدایت کی کہ اگر مرجاﺅں تومیت پرتماشانہ بنایا جائے خاموشی سے تدفین کردی جائے، وکٹری کانشان بنایا اورکہا کہ ’ ہم جیت گئے ہیں‘۔ صولت مرزا 11بہن بھائیوں میں میں سب سے چھوٹے ہیں،اگر 19مارچ کو صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد ہوجاتا ہے توان کی تدفین گلشن معمار میں کی جائے گی۔

0 comments: