Google_plus Pinterest Vimeo RSS

انگلش کاؤنٹی یونس پر برہم، معاہدہ ختم


پاکستانی بلے باز یونس خان نے انگلش کاؤنٹی ٹیم یارکشائر سے معاہدہ کے باوجود عین وقت پر کاؤنٹی سیزن کھیلنے سے معازرت کرلی جن کی جگہ ٹیم نے ہندوستانی بلے با زچتیشور پجارا کی خدمات حاصل کرکے یونس خان سے معاہدہ ترک کردیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یونس خان اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کی کاؤنٹی سیزن کھیلنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم سیزن شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل یونس خان نے فیصلہ تبدیل کرلیا۔
یونس نے دورہ بنگلہ دیش کے پیشِ نظر کاؤنٹی کھیلنے سے معذرت کرلی جس پر یارکشائر حکام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یونس کا معاہدہ ختم کر کے 27 سالہ ہندوستانی بلے باز پجارا کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے دائیں ہاتھ کے بلے باز پجارا کو انگلش کاؤنٹی کھیلنے کی منظوری دے دی ہے تاہم وہ ابھی بورڈکی جانب سے ورک پرمٹ کے منتظر ہیں۔
ذرائع نے مطلع کیا کہ بلے باز چیتیشور پجارا 12 اپریل کو ٹیم ورسسٹر شائرکے خلاف ہونے والے کاؤنٹی سیزن کے ابتدائی میچ میں یارکشائر کی جانب سے تجربہ کار بلے باز یونس خان کی جگہ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انگلش کاؤنٹی سیزن میں پجارا نے ٹیم ڈربی شائر کے لئے کھیلا تھا۔ وہ اب تک ہندوستانی ٹیم کے لئے 27ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں سمیت 47.11 کی اوسط 2073 رنز بنا چکے ہیں۔

0 comments: