Google_plus Pinterest Vimeo RSS

چین کی خاتون اول غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک


بیجنگ: چین کے صدر کی اہلیہ اور خاتون اول پینگ لیوآن صرف صدر کی بیوی کی حیثیت سے ہی مقبول نہیں بلکہ وہ پہلے ہی اپنی دلکش اور مسحور کن آواز کی وجہ سے چینی عوام کے دلوں میں گھر کر چکی تھیں اور اب بھی کروڑوں چینی عوام ان کی آواز کی سحر میں کھو جاتے ہیں جب کہ ان کی انہی  شاندار صلاحیتوں اور بے پناہ مقبولیت کے باعث فوربز میگزین نے انہیں 2014 میں دنیا کی 57 ویں طاقتور ترین خاتون قراردیا۔
ابتدائی زندگی:  1962 میں چین کے صوبے شین ڈونگ میں پیدا ہونے والی لیوآن وطن سے محبت کا خاص جذبہ رکھتی تھیں جس کے باعث انہوں نے صرف 18 برس کی عمر میں پیپلز لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کرلی لیکن ان کی دلکش اور دلوں کو لبھا دینے والی آواز نے جلد ہی فوج میں مقبولیت حاصل کر لی اور چین ویتنام جنگ میں انہیں فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے سرحد پر بھیجا گیا جہاں لیوآن نے وطن کی محبت میں کچھ اس طرح ڈوب کر گانے گائے کہ جس نے فوجیوں کے جوش و جذبے کو کئی گنا بڑھا دیا۔
پینگ کی قومی سطح پر پرفارمنس 1982 میں لوگوں کے سامنے آئی جب ان کا میوزک البم ’’آن دی پلینز آف ہوپ‘‘ ریلیز ہوا جس نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ پینگ کی آواز کو زیادہ مقبولیت نئے سال کے موقع پر سی سی ٹی وی نیوز لبریشن گالا میں شرکت سے حاصل ہوئی جس کے بعد ان کی آواز چینی عوام کی کے دلوں کی دھرکن  بن گئی۔
شی چن پنگ سے شادی: پنگ اور موجود صدر شی چن پہلی دفعہ اپنے تعلیمی کیریئر کے دوران 1980 میں ملے اور ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے اور ان کی یہی محبت آخر کار 1987 میں ایک خوبصورت انجام کو پہنچی اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا چکا جب کہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اعزازات: پینگ لیوآن اس وقت چینی فوج پیپلز لبریشن آرمی کی میجر جنرل کی پوسٹ پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز لیبریشن آرمی آرٹ کالج کی صدر بھی ہیں اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے انہیں تپ دق اور ایڈز کے بچاؤ کے لیے اپنی سفیر بھی مقرر کررکھا ہے جب کہ پینگ چین کی پہلی خاتون اول ہیں جنہوں نے موسیقی میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے ان کی غیر معمولی صلاحیتوں پر 2014 میں عالمی رینکنگ میگزین فوربز نے انہیں دنیا کی 57 ویں طاقت ور ترین خاتون قرار دیا تھا۔

0 comments: