Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ہر دلعزیز نوجوان بینکر امتیاز حسین ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

ہر دلعزیز نوجوان بینکر امتیاز حسین ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک


imt 
سکردو(نامہ نگار)ہر دلعزیز نوجوان بینکر امتیاز حسین ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کر دئیے گئے۔ پاری سے تعلق رکھنے والے نوجوان بینکرامتیاز حسین نیشنل بنک مہدی آباد میں بحیثیت منیجر کام کر رہے تھے۔ گذشتہ روز اپنے ایک دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرکھرمنگ پاری جا رہے تھے کہ مہدی آباد کے قریب ایک گاڑی کی ٹکر سے کھائی میں جاگرے، امتیاز کے سر پہ چھوٹ آئی تھی جبکہ اس کا دوست جو موٹر سائیکل چلارہا تھا زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدکے مطابق ٹکر مارنے کے بعد گاڑی ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگ نکلا ، اس روڈ پر ٹریفک کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے امتیاز کو مہدی آباد ہسپتال تک پہنچانے میں کافی وقت ضائع ہو گیا جو ان کی موت کا سبب بنا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کو بعد میں لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ امتیاز حسین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سکردو روانہ کر دیا تھا مگر وہ راستے میں ہی چل بسے تھے۔ ان کی میت کو ہفتے کے روز قتل گاہ شریف میں دفنایا گیا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے گھر جا کر تعزیت کی۔ واضح رہے کہ امتیاز حسین اپنی شریف النفسی اور قابلیت کی وجہ سے ہر دلعزیز تھے۔

0 comments: