Google_plus Pinterest Vimeo RSS

نئی دہلی: شاہی مسجد کے امام پر حملہ، جلانے کی کوشش


نئی دہلی: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کی شاہی مسجد کے امام کو نماز کے دوران آگ لگانے کے لیے حملہ کیا گیا۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق سید احمد بخاری پر مغرب کی نماز کے دوران ان کو نشانہ بنایا گیا۔
حملہ آور کو فوری طور پر قریب موجود افراد اور سیکورٹی پر مامور رضا کاروں نے پکڑا جس کو بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی مسجد کے امام کے ترجمان کے مطابق واقعہ مغرب کی نماز کے دوران پیش آیا جب نماز کے دوران سید احمد بخاری کے پیچھے کھرے شخص نے ان پر بوتل پھینکی جس میں مٹی کا تیل تھا مگر اس شخص کو فوری طور پر امام کے سیکورٹی رضا کاروں نے قابو کر لیا بعد ازاں حملہ آور کو مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
پولیس کے ایڈیشنل کمشنر الوک کمار کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ حملہ کرنے کی کیا وجوہات تھیں۔

0 comments: