Google_plus Pinterest Vimeo RSS

Make Your Mobile Internet Router...

ذرا اس بات کا تصور کریں: بجلی غائب ہوچکی ہے اور اپنے ساتھ گھر کے انٹرنیٹ کو بھی لے گئی ہے اور آپ کو کوئی دستاویز فوری ای میل کرنا ہے، وقت بہت کم اور صورتحال سخت ہے، آپ پھر کیا کریں گے؟ اپنے دوست کے گھر کا رخ کریں گے؟ یا ہوسکتا ہے کسی انٹرنیٹ کیفے کا؟ آپ کے پاس کیا آپشنز ہوں گے؟
پریشان نہ ہو کم از کم اس صورت میں جب آپ کے پاس ایک اسمارٹ فون ہو، اپنے اس اسمارٹ فون کو ہی موبائل انٹرنیٹ روٹر میں تبدیل کرکے اپنی ڈیوائسز کو کسی معمول کے وائی فائی کنکشن کی طرح استعمال کریں، اور ایسا کرنے کا طریقہ کار یہ رہا۔
آئی او ایس موبائل صارفین ان اقدامات پر عمل کریں۔
پہلا قدم: اوپن سیٹنگز اور پھر پرسنل ہاٹ اسپاٹ پر ٹیپ کریں
دوسرا قدم : آپ کے سامنے یہ ونڈو کھل جائے گی
تیسرا قدم: اب آپ کامیابی سے اپنے پرسنل ہاٹ اسپاٹ کو بناچکے ہیں اور اس کو پاس ورڈ لگا کر آسانی سے لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
آنڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے بھی یہ طریقہ کار ملتا جلتا ہے۔
پہلا قدم : ہوم اسکرین سے سیٹنگز میں جاکر وائرلیس اینڈ نیٹ ورکس کو کلک کریں اور وہاں سے ٹیٹھرنگ اینڈ موبائل ہاٹ اسپاٹ پر
وہاں موبائل ہاٹ اسپاٹ کے بٹن پر کلک کریں جس کی نشاندہی اوپر دیئے گئے ایرو سے کی گئی ہے ، وہاں سے موبائل ہاٹ اسپاٹ سیٹنگ پر جاکر موبائل ہاٹ اسپاٹ کونفیگر پر کلک کریں
ایک بار جب آپ کامیابی سے اپنی آنڈرائیڈ ڈیوائس پر یہ عمل مکمل کرلیں گے تو پھر اسے آپ کسی بھی لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

0 comments: