Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ایونٹ منسوخ کرنے پر لمز کی اسدعمر سے معذرت

ایونٹ منسوخ کرنے پر لمز کی اسدعمر سے معذرت


لاہور : لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کی انتظامیہ نے منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر سے شیڈول مباحثے کو منسوخ کرنے پر معذرت کرلی ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسد عمر سے بات چیت کے ایونٹ کو منسوخ کرنا پالیسی کی خلاف ورزی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ایونٹ کے پوسٹرز کی منظوری اسٹوڈنٹ افیئر کے دفتر نے دی تھی جو کیمپس میں جگہ جگہ لگادیئے گئے تھے جس سے ایسا نظرآنے لگا تھا کہ یہ تعلیمی کی بجائے سیاسی ایونٹ ہے جو متفق پالیسی کی خلاف ورزی محسوس ہوا جس پر اسد عمر کی تقریر کو منسوخ کردیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لمز اس تقریب کے منسوخ کیے جانے پر اسد عمر کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت کرتی ہے، یونیورسٹی کو ایسا لگتا ہے کہ اسے ایونٹ منسوخ کرنے سے پہلے اسد عمر سے رابطے کو ترجیح دی جانی چاہئے تھی تاکہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی تقریر کس نوعیت کی ہے، پی ٹی آئی رہنماءکسی بھی وقت لمز کیمپس میں آکر خطاب کرسکتے ہیں تاہم انہیں عوامی ایونٹس کے حوالے سے ہماری پالیسیوں کا خیال رکھنا ہوگا۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنماء اس ایونٹ کے منسوخ ہونے پر کئی ٹوئیٹس بھی کیے تھے۔

0 comments: