Google_plus Pinterest Vimeo RSS

آئرلینڈ اور بنگلہ دیش بدترین ریکارڈ میں حصے دار


ورلڈ کپ میں بنگہ دیش اور آئرلینڈ ایسے خراب ریکارڈ میں حصے دار ہیں جو کوئی دوسری ٹیم اپنے نام کرنے کی خواہش نہ رکھے گی۔
آئرلینڈ اور بنگلہ دیش ورلڈ کپ میں وہ دو ٹیمیں ہیں کو ایک ہی ورلڈ کپ میں دو مرتبہ 100 سے کم رن پر آؤٹ ہونے کا منفرد خراب ریکارڈ بھی رکھتی ہیں۔
آئرلینڈ کی ٹیم نے 2007 کے ورلڈ کپ مکے گروپ اسٹیج میں شاندار کارکردگی دکھائی اور پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے کر سپر سکس مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
لیکن سپر سکس مرحلہ اس کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہ تھا۔
آئرلینڈ کی ٹیم پہلے سری لنکا کے خلاف 77 رنز پر آؤٹ ہوئی اور پھر مضبوط آسٹریلین باؤلنگ کے سامنے 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
صرف آئرلینڈ ہی نہیں بلکہ بنگہ دیش کی ٹیم بھی ایک ورلڈ کپ میں دو مرتبہ 100 سے کم رنز پر آؤٹ ہو چکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 2011 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 58 اور پھر جنوبی افریقہ کے خلاف 78 رنز پر ڈھیر ہوئی۔

0 comments: