Google_plus Pinterest Vimeo RSS

احمد شہزاد کا فیلڈنگ کوچ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس سے بھی جھگڑا




کرائسٹ چرچ : گرین شرٹس اب تک فتح سے ہمکنار تو نہ ہوئی مگر آپس میں الجھ ضرور پڑی ہے، دو دو پھڈے ہوگئے، احمد شہزاد ہیڈ کوچ وقار یونس سے لڑپڑے۔
گرین شرٹس ورلڈ کپ کھیلنے گئے ہیں یا لڑنے، کبھی نیٹ سیشن میں پھڈا تو کبھی میٹنگ میں جھگڑا، کبھی توتو میں میں، گرانٹ لوڈن اور 3 کرکٹرز کے درمیان گرما گرمی کا معاملہ خدا خدا کرکے ٹھنڈا ہوا تو ایک اور تنازع کھڑا ہوگیا، جھگڑا تو نیا ہے مگر ایک کردار پرانا ہے، لوڈن سے الجھنے والے احمد شہزاد کی اب وقار یونس سے بھی ٹھن گئی۔
ذرائع کےمطابق ٹریننگ سیشن کے دوران احمد شہزاد اور ہیڈ کوچ کے درمیان زبانی جنگ ہوئی، دوسری طرف ٹور سلیکشن کمیٹی کو کوئی اور نہیں ملا تو آپس میں ہی الجھ پڑی، بھارت سے ہارنے کے بعد بھی گرین شرٹس کے یہ لچھن ہیں، بھلا انہیں کون سمجھائے۔

0 comments: