Google_plus Pinterest Vimeo RSS

موبائل فون کی لت بناسکتی ہے آپ کو چڑچڑا


نیویارک : اگر آپ اکثر پریشان اور چڑچڑے رہتے ہیں تو ممکن ہے کہ اس کا ذمہ دار آپ کے روزمرہ کے مسائل نہیں بلکہ آپ کے ہاتھ میں ہر وقت رہنے والا موبائل فون ہو۔
ایسا دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
ٹیکساس کی بیلور یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے موبائل فون کو بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں چڑچڑے پن اور پل پل بدلتے مزاج کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق میں موبائل فون کی عادت اور جذباتی عدم استحکام کے درمیان تعلق تلاش کیا ہے جس سے کسی کام کے دوران توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون کی لت مزاج پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ درحقیقت اس سے عارضی طور پر اپنی پریشانیوں سے دھیان بٹانے کی کوشش کرتے ہیں مگر اس کے اثرات منفی انداز سے مرتب ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق جو لوگ شرمیلے پن کا اظہار کرتے ہیں ان میں موبائل فون کو بہت زیادہ استعمال کرنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

0 comments: