Google_plus Pinterest Vimeo RSS

پاکستان میں ورڈ پریس پر پابندی؟


اسلام آباد: بلاگنگ کے مشہور عالمی پلیٹ فارم Wordpress.com تک اچانک رسائی ختم ہو جانے پر پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین حیران ہیں۔
یہ ویب سائٹ اتوار کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کچھ بڑی کمپنیوں پر دستیاب نہیں تھی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح نہیں کیا کہ آیا یہ پابندی سرکاری ہے یا نہیں۔
قیاس آرائیوں کے مطابق، ویب سائٹ کو یوم پاکستان پریڈ کی سیکورٹی تیاریوں کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ تاہم، ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
پی ٹی اے ترجمان نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
ورڈ پریس انٹرنیٹ صارفین کو آسان طریقہ سے ذاتی ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے۔
پاکستان میں ہزاروں صارفین اور کاروبار ورڈ پریس کو اپنے بلاگز اور ویب سائٹس کی ہوسٹنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

0 comments: