Google_plus Pinterest Vimeo RSS

میکسیکو میں مقابلے کے دوران کک لگنے سے ریسلر ہلاک

میکسیکو: میکسیکو میں مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے ایک ریسلر ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریسلر’’پیدرو آگویو‘‘ حریف ریسلررامیریز آسکر گوٹیریز کی جانب سے فلائنگ کک لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم میچ ریسلرکی موت کے بعد بھی 2 منٹ تک جاری ر ہا، شائقین اور ریفریز سمیت سب کا خیال تھا کہ ریسلر پیدرو شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ریسلر کی موت گردن میں لگنے والی کک کے باعث فریکچر سے ہوئی۔
اے اے اے فیڈریشن کے ڈائریکٹر نے اس حوالے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے اور وہ ریسلر پیدرو آگویو کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ دنیا بھرمیں ان کی موت کی خبر نےان کے مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
 

0 comments: