Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ایک اور بُری خبر پاکستان کی منتظر


ایڈیلیڈ: پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل محمد عرفان کی انجری اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی صورت میں بڑا دھچکا لگا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک اور بری خبر پاکستان کی منتظر ہے۔
اگر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل بارش یا خراب موسم کے باعث نہیں ہو پاتا تو آسٹریلین ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اگر کوئی میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو اس میچ کی فاتح وہ ٹیم قرار پائے گی جس نے گروپ میچوں میں زیادہ پوائنٹ لئے ہوں گے یا جس کی گروپ کی پوزیشن بہتر رہی ہوگی۔
ورلڈ کپ کے راؤنڈ میچز کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا تھا لیکن آخری سات میچوں کے لیے آئی سی سی نے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے۔
اگر کسی وجہ سے پاکستان اورر آسٹریلیا میچ کا نتیجہ نہ آسکا تو آسٹریلیا فاتح قرار پائے گا۔
آسٹریلیا نے گروپ میچوں میں چار فتوحات اور ایک بارش کی نذر ہونے کے باعث نو پوائنٹس حاصل کیے تھے جبکہ پاکستان نے چار فتوحات کے ساتھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے۔
اسی طرح جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کوارٹر فائنل بے نتیجہ رہتا ہے تو پروٹیز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے، دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ آٹھ آٹھ پوائنٹس حاصل کیے تھے لیکن جنوبی افریقہ کا اوسط سری لنکا سے بہتر ہے۔
اس فارمولے کے تحت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کوارٹر فائنل میں ہندوستان جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

0 comments: