Google_plus Pinterest Vimeo RSS

فیس بک کے بانی کتنا کام کرتے ہیں؟


فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ چاہے ارب پتی ہی کیوں نہ ہوں لیکن وہ حیران کن طور پر دفتر میں حد سے زیادہ مصروف نہیں رہتے۔
فیس بک پر منگل کی رات غیر اعلانیہ سوال و جواب کے ایک سیشن میں میں تیس سالہ مارک نے بتایا کہ وہ فی ہفتہ دفتر اور ملاقاتوں میں 50 سے 60 گھنٹے صرف کرتے ہیں۔
مارک کے مطابق 'اگر آپ دیکھیں تو میری پوری توجہ ہمارے مشن پر ہے اور بنیادی طور پر یہی میری پوری زندگی ہے'۔
'میں اپنا ذیادہ تر وقت یہ سوچتا ہوں کہ دنیا کو کیسے جوڑا جائے اور انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت کیسے ممکن ہے'۔
مارک کے مطابق، آپ جسے کام سمجھتے ہیں مثلا دفتر میں وقت گزارنا اور میٹنگز میں مصروف رہنا، میں بہت زیادہ وقت ان چیزوں میں صرف نہیں کرتا'۔
'میرا زیادہ تر وقت پڑھائی اور چیزوں پر سوچنے میں گزرتا ہے'۔
گزشتہ مہینے بارسلونا میں ایک ٹاؤن ہال میں مارک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بطور سی ای او فیس بک کیلئے ملازمین کا انتخاب کیسے کرتے ہیں۔
'میرا ایک آسان سا ٹیسٹ ہے اور وہ یہ کہ میں صرف اسی شخص کو اپنا ملازم رکھتا ہوں، جس کی میں خود ملازمت کرنے کیلئے تیار ہو جاؤں'۔

0 comments: