Google_plus Pinterest Vimeo RSS

نارائن کا باؤلنگ ایکشن کلیئر


ویسٹ انڈیز کے مشہور اسپنر سنیر نارائن کو انڈین پریمیئر لیگ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔
سنیل نارائن کا ایکشن انڈین پریمیئر لیگ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انھیں ہندوستانی بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔
کرکٹ کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق سنیل نارائن کا باؤلنگ ٹیسٹ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباٹری میں لیا گیا تھا جسے آج کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
نارائن کے باؤلنگ ایکشن کے نتائج بی سی سی آئی کی مشتبہ باؤلنگ ایکشن کے حوالے آئی سی سی کے میچ ریفری جویگل سریناتھ کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کو جمع کرائے گئے جس نے انہیں تسلیم کر لیا ہے۔
سنیل نارائن اپنے مشتبہ باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چنائی کی اس لیب سے پاکستان کے مشہور اسپنر سعید اجمل بھی کلیئر ہو چکے ہیں۔
سعید اجمل پر بھی مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

0 comments: