Google_plus Pinterest Vimeo RSS

رائنا کی والدہ ’میچ فکسنگ‘ میں ملوث


دہلی: مشہور ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا اپنی زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ جمعہ کو دہلی کے لیلا پیلس میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس موقع پر کرکٹر نے بتایا کہ ان کی شریک حیات پریانکا چوہدری کا انتخاب ان کی والدہ نے کیا ہے۔
رائنا کے دوستوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ یہ میچ میری والدہ نے فکس کیا۔
اترپردیش کے شہر میرٹھ سے تعلق رکھنے والے رائنا نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے دہلی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہاں میرے بہت دوست ہیں۔
’ویرات کوہلی، شیکھر دھاون، ایشانت شرما اور میری یو پی کی ٹیم کے بہت سارے کھلاڑی ہیں جو سب آ رہے ہیں‘۔
اس موقع پر بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انکشاف کیا کہ شادی کی تقریب میں صرف دوستوں اور رشتے داروں کو بلایا گیا لیکن اس موقع پر پوری ہندوستانی ٹیم بھی تقریب میں شریک ہو گی۔
’لکھنؤ، لندن اور دبئی سے میرے کچھ دوست جبکہ پوری ہندوستانی ٹیم بھی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آ رہی ہے‘۔
رائنا نے بتایا کہ ان کی شریک حیات پریانکا ان کی بچپن کی دوست ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے ملتے جلتے نہیں تھے، 2008 میں میں ایئرپورٹ پر ان سے پانچ منٹ کی ملاقات ہوئی تھی جہاں وہ ہالینڈ سے واپس آ رہی تھیں اور میں آئی پی ایل میچ کے لیے بنگلور جا رہا تھا، اس سے پلے میں اسے بچپن میں ملا تھا۔
’پریانکا کے والد غازی آباد میں میرے اسپورٹس ٹیچر تھے اور میری والدہ ان کی والدہ سے بہت قریب ہیں‘۔
’میں گزشتہ پانچ ماہ سے آسٹریلیا میں تھا، میری والدہ نے سب فکس کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے کال کر کے کہا کہ تمہاری شادی بچپن کی ایک دوست کے ساتھ چے کر دی ہے، میں نے کہا کون ہے؟۔ اس کے بعد میری پریانکا سے فون پر بات ہوئی۔
رائنا نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل کے بعد ہمارا ہنی مون کے لیے اٹلی کے شہر میلان جانے کا ارادہ ہے۔
اسٹار ہندوستانی کرکٹر نے بتایا کہ پریانکا کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتیں، وہ فٹبال کی دلدادہ ہیں، وہ میسی اور پرسی کی بڑی فین ہیں۔
شادی کے ملبوسات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے ڈیزائنر نے میرے لیے شروانی تیار کی ہے اور پریانکا شادی پر لہنگا پہنیں گی۔

0 comments: