Google_plus Pinterest Vimeo RSS

پولارڈ کے احتجاج کا انوکھا طریقہ کار


بنگلور: مشہور ویسٹ انڈین آل راؤنڈر اور جارحانہ بلے باز کیرون پولارڈ نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں امپائرز کی جانب سے چپ رہنے کی ہدایت پر انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔
اتوار کو بنگلور میں ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلو کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 209 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔
تاہم کھیل میں مضحکہ خیز موڑ اس وقت آیا جب گیل نے 210 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والی بنگلور کی ٹیم کے اوپنر اور اپنی ویسٹ انڈین ٹیم کے کھلاڑی کرس گیل کی سست رفتار بیٹنگ پر انہیں یاد دہانی کرائی کہ ان کی ٹیم کو 210 رنز کا بڑا ہدف عبور کرنا ہے اور ہر گیند کے ساتھ رن ریٹ بڑھتا جا رہا ہے۔
پولارڈ کی گیل کے ساتھ یہ گفتگو اس وقت تک جاری رہی جب تک گیل نے ملنگا کا پورا اوور میڈن کھیلا اور پھر 24 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اس واقعے کے فوراً بعد امپائر رچرڈ النگ ورتھ نے پولارڈ کو اپنے پاس بلایا اور سمجھاتے ہوئے ایسی حرکات سے باز رہنے کی ہدایت کی۔
تاہم چند اوورز بعد پولارڈ فیلڈ کے دوران احتجاجاً منہ پر ٹیپ لگائے ہوئے نظر آئے جس پر ناصرف گراؤنڈ میں موجود شائقین بلکہ ممبئی انڈینز کی بینچ پر موجود کھلاڑی بھی خوب محضوض ہوئے۔
اس موقع پر گراؤنڈ میں موجود دوسرے امپائر ونیت کلکرنی کے ساتھ بھی پولارڈ کا مکالمہ ہوا۔
ممبئی انڈینز نے میچ میں 18 رنز سے کامیابی حاصل سمیت کر ایونٹ میں پہلی فتح اپنے نام کی۔

0 comments: