تقریباً 92 فلموں میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے والے سینئر فنکار رشی کپور کے دل میں مادھوری ڈکشٹ اور ریکھا کے ساتھ کامیاب فلم نہ دینے کی خلش ہے۔
رشی اور مادھوری تین فلموں سائیبان (1993)، یارانہ (1995) اور پریم گرنتھ (1996) میں کام کر چکے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کوئی فلم باکس آفس پر راج نہ کر سکی۔
رشی نے ٹوئٹر پر ’دھک دھک گرل‘ کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پرانے دنوں کو یاد کیا اور ان سے کامیاب فلم نہ دے پانے پر معافی مانگی۔
اسی طرح انہوں نے باکس آفس پر ہٹ فلم نہ دینے کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
دنوں سٹارز دیدارِ یار (1982)، رام تیرے کتنے نام (1985)، شیش ناگ (1990)، امیری غریبی (1990) اور آزاد دیش کے غلام (1990) میں کام کر چکے ہیں۔
بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم 'دبنگ' کا ڈائیلاگ 'تھپڑ سے ڈر نہیں لگتا صاحب، پیار سے لگتا ہے' کسے یاد نہیں۔
فلم دیکھنے والے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ 'دبنگ' کے مشہور ڈائیلاگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے اور آج بھی اکثر کسی نہ کسی کی زبان سے اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔
تاہم سوناکشی نے اب اپنے فینز کو یہ ڈائیلاگ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کی وجہ بنے ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد نوجوان زیدعلی، جن کی ایک ویڈیو میں اس ڈائیلاگ کو اس انداز سے پیش کیا گیا ہے کہ سوناکشی کو بھی اس کے پر اثر ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سوناکشی نے زید علی کی وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں لکھا ہے کہ 'یہ ہے وہ وجہ جس کے باعث آپ کو میرا ڈائیلاگ کبھی بھی گھر پر استعمال نہیں کرنا چاہیے'۔
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی فلم ’’پی کے‘‘ کا مقصد کسی کے مذہبی عقائد و خیالات کو نشانہ بنانا نہیں تھا تاہم اگر اس سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو وہ معافی مانگتے ہیں۔
ممبئی میں تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’پی کے‘‘ کو شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا لیکن وہ ذاتی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ اگر فلم سے کسی بھی فرد کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہو تو یہ اچھا عمل نہیں۔ اس فلم کو بنانے کا مقصد ہرگز کسی کے بھی مذہبی اقدار کا مذاق اڑانا نہیں تھا۔ عامر خان نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے کہ ’’پی کے‘‘ کو ناظرین پسند کریں گے لیکن انہیں فلم کی اس قدر کامیابی کی توقع نہیں تھی۔
واضح رہے کہ عامر خان کی ’’پی کے ‘‘ کو بھارت سمیت دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم کا اعزاز حاصل ہے۔
کہتے ہیں جب ایک دَر بند ہوتا ہے تو سو دَر کھل جاتے ہیں۔ کترینہ کیف کے میک اپ آرٹسٹ سبھاش سنگھ کے معاملے میں یہ بات درست نظر آتی ہے۔
کترینہ نے حال ہی میں سبھاش کو ایک شوٹنگ میں دیر سے آنے پر چلتا کر دیا۔
گیارہ سال تک کترینہ کا میک آرٹسٹ رہنے والے سبھاش کو کچھ دنوں تک کام نہ ملا تو انہیں اپنا پروفیشن بدلنے پر غور کرنے کا موقع ملا۔
سبھاش نے اب پروڈیوسر بنتے ہوئے ایک ہندی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز جیانتھ گلاٹر ہوں گے۔
فلم کی عکس بندی اگلے مہینے شروع ہوگی اور اس کا موضوع فلمی صنعت میں کام کرنے والے افراد کے مسائل پر مبنی ہوگا۔
سبھاش کے مطابق، فلم کے لیے جوہی چاؤلہ، شبانہ عظمی، دیویا دتہ اور انوپم کھیر کو سائن کر لیا گیا جبکہ ایک خصوصی کردار کےلیےایک 'سٹار اداکار' سے بات چیت بھی جاری ہے۔
جب سبھاش سے پوچھا گیا کہ آیا وہ سٹار رنبیر کپور تو نہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا 'ضرورت پڑنے پر ان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ انکار نہیں کریں گے'۔
اور کترینہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس سوال کے جواب میں سبھاش نے خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا۔
عامر خان نے اس فلم میں خلائی مخلوق کا کردار ادا کیا گیا جو زمین پر آ جاتا ہے اور انسانوں کے لالچ کا شکار ہوتا ہے
بالی وڈ اپنے رقص، ڈرامائی مناظر اور گیتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ لیکن بھارت کی یہی مقبول فلمی صنعت کئی ایسی فلمیں بھی بناتی ہے جن سے سماجی مباحثے شروع ہو جاتے ہیں جو ملک کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں۔
عامر خان کی نئی فلم ’پی کے‘ بھی ان ہی میں سے ایک ہے۔
یہ فلم ایک ایسے معاشرے میں جہاں لوگوں کے شعور پر مذہب بہت اندر تک رچا ہوا ہے توہم پرستی پر سوال اٹھاتی ہے۔
عامر خان نے اس فلم میں خلائی مخلوق کا کردار ادا کیا گیا جو زمین پر آ جاتا ہے اور انسانوں کے لالچ کا شکار ہوتا ہے۔
اس کا ’ریموٹ کنٹرول‘ جس کی مدد سے وہ واپس اپنی دنیا میں جا سکے چوری ہو جاتا ہے۔
جس لمحے وہ دنیا دریافت کرنے نکلتا ہے اس کا سامنا اچھے اور برے سبھی لوگوں سے ہوتا ہے اور وہ مختلف مقامات کی سیر کرتا ہے اور زبانیں سیکھتا ہے۔
اسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کا ریموٹ کنٹرول حاصل کرنے میں صرف خدا ہی اس کی مدد کر سکتا ہے۔
وہ پرانے مندروں، مسجدوں اور گرجا گھروں میں جاتا ہے۔ وہ پادریوں اور مذہبی علما کی ہدایات پر عمل کرتا ہے تاکہ ہر عقیدے کے خدا کو منا سکے۔
لیکن جلد ہی عامر خان کے کردار کو پتا چلتا ہے کہ کچھ خود ساختہ گورو (استاد) لوگوں کی توہم پرستی کا فائدہ اٹھا کر ان سے دھوکا کرتے ہیں۔
یہ فلم انتہائی سادگی سے توہم پرستی پر سوالات اٹھاتی ہے
سوچنے پر مجبور کرنے والا ڈراما
’پی کے‘بھارت میں مذہبی عقائد اور عوامل پر تنقید کرنے والی پہلی متنازع فلم نہیں ہے لیکن پھر اس فلم پر اتنا سخت ردِعمل کیوں آ رہا ہے؟
جواب فلم کی سادہ کہانی میں ہی ہے۔ یہ فلم مذہب کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچتی لیکن انتہائی سادگی سے توہم پرستی پر سوالات اٹھاتی ہے۔
فلم کے ایک سین میں ایک پادری ایک شخص کو ہمالیہ کا ایک مشکل سفر پر جانے کو کہتا ہے تاکہ اس کے خاندان کا ایک فرد جو بیمار ہے صحت مند ہو جائے۔
اس لمحے ’پی کے‘ گفتگو میں شامل ہوتا ہے اور پوچھتا ہے ’کیا یہ سچ ہے کہ خدا تمام انسانوں کو اپنے بیٹے اور بیٹیاں سمجھتا ہے؟‘ پادری ہاں میں جواب دیتا ہے۔
پی کے ایک اور سوال پوچھتا ہے ’کون سا باپ ہوگا کے ایک پہلے سے پریشان بیٹے کو ایک اور کٹھن سفر پر روانہ کرے گا؟‘
ایسے ہی سادہ لیکن اہم سوالات نے اس فلم کو سوچنے پر مجبور کرنے والا ڈراما بنایا ہے۔
میں نے اس وقت تھیٹر میں کئی آنکھوں کو نم دیکھا جب ’پی کے‘ خدا کو وہ تمام کوششیں یاد کروا رہا تھا جو اس نے ریموٹ کنٹرول پانے کے لیے کیں۔
’پی کے‘ کو مدد کرنے والی خاتون صحافی سے محبت ہو جاتی ہے
ان مناظر میں پی کے کو مقدس دریاؤں میں نہاتے، مندروں کی سیڑھیاں چڑھتے، اور خود سوگ میں ماتم کرتے دکھایا گیا۔
اسے بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ ایسا مشوروں کا فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نام نہاد مذہبی رہنما مذہب کو تجارت اور منافعے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
باقی کی تمام فلم میں ’پی کے‘ اور اس شخص میں بحث پر مشتمل ہے جس کے قبضے میں وہ ریموٹ ہے۔
فلم کے اختتام پر ’پی کے‘ ثابت کرتا ہے کہ گورو غلط تھا۔ ’پی کے‘ کو مدد کرنے والی خاتون صحافی سے محبت ہو جاتی ہے اور وہ واپس اپنے سیارے پر لوٹ جاتا ہے۔
اس فلم کو ملے جلے تاثرات ملے ہیں لیکن بیشتر لوگوں نے انتہائی حساس موضوع پر فلم بنانے کے لیے عامر خان اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی ہمت کی تعریف کی۔
فلم تجزیہ کار نمرتا جوشی کا کہنا ہے کہ ’عامر خان سپر سٹار ہیں اسی لیے فلم کو لاکھوں نے پسند کیا۔ اس کے لوگوں کو سوچنے پر مجور کیا۔ مذہب پر بالی وڈ اور کئی مقامی زبانوں کی فلموں میں بحث کی گئی لیکن عامر خان کی اس فلم میں موجودگی نے اس فلم کو منفرد کر دیا۔‘
کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اس فلم کی ریلیز کا وقت بہت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ ان حالات میں ریلیز ہوئی جب پارلیمنٹ میں مذہب پر بحث جاری ہے، نامی گرامی گورو گرفتار کیے گئے ہیں اور ان پر ریپ اور قتل کے الزامات ہیں۔
یہ اندازہ لگانا تو کافی مشکل ہے کہ کتنے لوگ فلم کے خیال سے متفق ہیں لیکن نمرتا جوشی کا کہنا ہے کہ بہت لوگ فلم دیکھ رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ مذہبی عقائد سمیت حساس موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
لیکن سبھی لوگ متفق نہیں ہیں۔ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ فلم میں ہندومت اور دیگر مذاہب کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔ فلم کے بعد ’بائیکاٹ پی کے‘ کا ہیش ٹیگ #boycottPK بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
عامر خان نے حال ہی میں اپنی فلم کا یہ کہہ کر دفاع کیا ہے کہ یہ فلم کسی مذہبب کے خلاف نہیں ہے۔
میں فلم دیکھ کر نکلا تو کئی لوگ فلم کے یہ لائن دہرانتے ملے کہ ’ اُس خدا پر یقین کرو جس نے تمہیں بنایا ہے لیکن اس پر نہیں جسے تم نے بنایا ہے۔‘
لیکن کئی لوگ اسی بات پر ناراض بھی تھے۔
بیشتر لوگوں نے انتہائی حساس موضوع پر فلم بنانے کے لیے عامر خان اور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی ہمت کی تعریف کی
Hollywood has been our source for many inspirations, cinematic or otherwise. Such is our love for the West that there are many celebs that have started to even look like many Hollywood actors and actresses. Some formed poor clones while others are starkly similar. Here are a few of the lookalikes.
Kareena Kapoor and Paris Hilton
It’s funny how Kareena matches with Paris. Not only do they look remotely same, they also behave similarly at times. Paris loves to hog limelight and Kareena leaves no chances to give the media the right statements to plaster herself on newspapers even when she has no release coming up.
Aamir Khan and Tom Hanks
Not only do the two superstars act like each other, take up unique and different roles, but they even look very alike! Aamir Khan is a dead ringer for Hollywood superstar Tom Hanks, famous for his blockbusters like Forrest Gump, Castaway, The Terminal and many others. Aamir’s height, impish smile, crinkled eyes and acting style are much like Tom Hanks’. Another desire of ours is to see the two heavyweights come together for a film, or at least on the same platform, so we can feast our eyes on their similarities.
Hrithik Roshan and Bradley Cooper
Our Greek God Hrithik Roshan has a lookalike too and he is equally hot. He is none other than the blue-eyed hunk Bradley Cooper. The stance, the gesture and even their eyes match…don’t we just love the desi version of Cooper a bit more?
Deepika Padukone and Irina Shayk
Russian supermodel Irina Shayk finds a Doppelgänger in none other than our very own leggy beauty, Deepika Padukone. Deepika too began her career as a model, and has more than that in common with the gorgeous Irina. Both are extremely beautiful, tall and have these adorable dimples to die for. Both wear their hair long and straight most of the time, and both have similar smiles that would make men stop in their tracks. They’re even built the same, and that’s why they are the numero deux celebrity lookalikes on our list!
Ranbir Kapoor andRyan Gosling
Not many will agree, but there is a certain likeness between Bollywood’s resident heartthrob Ranbir and Hollywood’s poster boy Ryan. Clean shaven, they both wear their hair the same, and their fair skin and well-etched features could easily cause confusion. It helps that both are the beloved superstars of millions of lady fans, all over the world.
Will we ever see these two share screen space, and make our hearts beat doubly fast? Only time will tell.
Preity Zinta and Monica Bellucci
Preity Zinta shares her exotic good looks with Italian actress and style icon Monica Bellucci. The pair has the same crop of dark hair, fair skin, bright eyes and dimpled smile in common. Monica is slightly more voluptuous than the petite Preity, but it is no consideration in the overall scheme of how similar the two are. Bellucci, at 49, could still give any actress a run for her money in the looks department, and so could our very own bubbly and vivacious Preity.
Emraan Hashmi and Colin Farrell
Bad boys in their own right, Colin Farrell and Emraan Hashmi have a lot in common. The same French beard, the same crop of hair (both cut short and uber long), the same beady dark eyes.. the resemblance is more than accidental. Just like Colin, Emraan too is known for his bold, risque roles. Not for nothing, then, is he known as India’s Colin Farrell. India’s most kissable actor and Hollywood’s most kissable star= one and the same!
Arunoday Singh and Rowan Atkinson
Remember Mr. Bean? Doesn’t he look familiar? Of course he does. He looks very similar toArunoday Singh. We don’t know if Atkinson will appreciate this similarity but we surely do. They look funnily alike!
Kunal Khemu and Joseph Gordon Levitt
Here are one lookalikes who nobody can deny. Kunal and Joseph look so similar it makes you wonder if there is some connection between the two. Not only do their faces match, their physical features are pretty much same two. Brother from another mother? Feels so!
Amrita Arora andJessica Capshaw
All Grey’s Anatomy fans might take offence to this; but you cannot deny the fact that Jessica Capshaw, our very own Dr. Robins. We agree Jessica might not quit appreciate this resemblance but then you cannot escape reality.
قطرینہ کیف پہلے مبینہ طور پر سلمان خان کی گرل فرینڈ ہوا کرتی تھیں اور ارپتا کے بہت قریب تھیں
بالی وڈ کی معروف اداکارہ قطرینہ کیف کو سلمان خان نے اپنی بہن ارپتا کی شادی میں مدعو کیا ہے۔
لوگوں کا خیال تھا کہ رنبیر بھی مدعو ہوں گے لیکن وہ شاید سلمان خان کی فہرست میں شامل نہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق انھیں مدعو نہیں کیا گیا۔
بھارتی اخبار ممبئی مرر میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق قطرینہ کو نہ صرف شادی کے لیے مدعو کیا گیا ہے بلکہ دلہن ارپتا کو سجانے کی ذمہ داری بھی انھیں ہی سونپی گئی ہے۔
قطرینہ کیف کی پہلے سلمان خان سے بہت دوستی ہوا کرتی تھیں اور ارپتا کے بہت قریب تھیں لیکن اب وہ رنبیر کپور کے انتہائی نزدیک ہیں اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں جلد ہی ایک مکان میں شفٹ ہونے والے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سلمان نے پرینکا چوپڑا کو بذات خود دعوت دی ہے
بہن کی شادی پر سلمان خان اپنے بچھڑے دوستوں کو منانے کی جستجو میں تو نہیں ہیں؟
انھوں نے شاہ رخ خان کو بھی شادی کے لیے دعوت نامہ روانہ کیا اور شاہ رخ خان ایک قدم آگے بڑھ کر ارپتا کی مہندی اور سنگیت کی تقریب میں سلمان کے گھر پہنچ گئے۔
دوسری جانب یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ رنبیر کپور ایک وقت سلمان خان کے قریبی دوستوں میں تھے اور سلمان نے ایک دفعہ انھیں ایک قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی تھی۔
شاہ رخ خان تو سنگیت کی رسم میں بھی شریک رہے
لیکن اب یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سلمان کے دوستوں کی فہرست میں ان کا نام شامل نہیں ہے یا بات کچھ اور ہے۔ ابھی یہ بات بھی واضح نہیں کہ آیا قطرینہ بھی اس شادی میں شرکت کرتی ہیں یا نہیں۔
اطلاعات کے مطابق مہمانوں کی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، امیتابھ بچن، عامر خان، شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا وغیرہ اہم نام ہیں۔
شادی حیدرآباد کے فلک نما میں آج 18 نومبر ہو رہی ہے۔