Google_plus Pinterest Vimeo RSS

زمبابوے بڑی ٹیموں کو ہرادے تو حیرت نہیں ہوگی


ہیملٹن: جنوبی افریقہ کے خلاف لڑکر ہارنے والی زمبابوے کے بارے میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پیشگوئی کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کریں گے۔
ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیموں میں شمار کی جانے والی زمبابوین ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک موقع پر 83 رنز کے عوض جنوبی افریقہ کے چار بلے بازوں کو پویلین لوٹا دیا تھا۔
تاہم ڈیوڈ ملر اور جے پی ڈومنی کے درمیان 256 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے زمبابوے کے خلاف پہاڑ جیسا 340 رنز کا ہدف کھڑا کردیا۔
جواب میں زمبابوے نے بھی بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 277 رنز بنائے اور مشکل ہدف کے باوجود ٹورنامنٹ فیورٹ سے صرف 62 رنز سے شکست کھائی۔
ڈویلیئرز نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں اور ایک اچھے گیم کے بعد وہ میچ جیتے۔
زمبابوے کی کارکردگی پر ڈویلیئرز نے کہا کہ اگر زمبابوے ٹورنامنٹ میں کچھ بڑی ٹیموں کو ہرادیتی ہے تو انہیں بالکل حیرت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا اور آغاز میں 15۔ 20 اووروں کے دوران بیٹنگ کرنا مشکل تھا تاہم بعد میں بیٹنگ آسان ہوگئی۔
انہوں نے اس موقع پر ڈومنی اور ملر کی شراکت کی بھی تعریف کی۔

0 comments: