Google_plus Pinterest Vimeo RSS

حیرت ہے سرفراز کو ابتک موقع کیوں نہیں دیا گیا



آکلینڈ: سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل بیون نے کہا ہے کہ انہیں حیرت ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اب تک ورلڈ کپ میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو موقع نہیں دیا۔
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ شاندار رہا، انہوں نے نہ صرف بطور اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا بلکہ بہترین وکٹ کیپنگ بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں سرفراز نے چھ کیچز پکڑے اور ان میں سے کچھ کیچ آسان نہیں تھے۔
پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں محمد عرفان جیسا باؤلر شامل ہے اور میچ میں ڈی کوک کو کرائی گئی گیند شاندار تھی اور وہ اس طرح کی باؤلنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عرفان کے بعد بھی پاکستان کے پاس ایسے باؤلرز موجود ہیں جو 140 کلو میٹر سے زیادہ کی رفتار سے باؤلنگ کرسکتے ہیں۔ ہندوستانی سابق فاسٹ باؤلر اجیت آگرکر کے مطابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا اسپیل اہم تھا جو پاکستان کے لیے اس ورلڈ کپ میں بہترین باؤلر کرتے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باؤلنگ کے ساتھ ساتھ وہاب بیٹنگ میں بھی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں اور زمبابوے کے خلاف میچ میں ان کی بیٹنگ بہترین تھی۔
انہوں نے کہا کہ راحت علی بھی متاثر کن باؤلر ہیں، انہوں نے لیگ اسپنر کے بجائے خود کی ٹیم میں شمولیت درست ثابت کی ہے اور کچھ اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ان کے مطابق رات کو گیند ہوا میں تھوڑی سوئنگ ہورہی تھی اور پاکستان تیز گیند بازوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور جنوبی افریقی ٹیم کو دباؤ میں لانے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان نے درست ٹیم کھلائی، یونس حارث سہیل کو انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیے گئے جو کہ پاکستان کے لیے اچھا رہا اور سرفراز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
آگرکر نے کہا کہ سرفراز نے مثبت بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور شروع سے ہی اپنے ارادے ظاہر کردیے تھے۔

0 comments: