Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ایک روزہ کرکٹ میں 350 رنز کی اننگ کا عالمی ریکارڈ


برطانیہ میں ایک کلب میچ کے دوران آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نے 350 رنز بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
لنکا شائر کے آل راؤنڈر لیام نے گزشتہ روز انگلینڈ میں ایک میچ کے دوران 350 رنز اسکور کیے جسے ایک روزہ کرکٹ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور قرار دیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس لین میں ای سی بی نیشنل کلب چیمپیئن شپ میں کیلڈے کے خلاف نانٹ وچ ٹاؤن کے لیے کھیلتے ہوئے لیام نے 34 چوکوں اور 27 چھکوں کی مدد سے 137 گیندوں پر 350 رنز اسکور کیے۔
انہوں نے اپنی اننگ کے 298 رنز باؤنڈریز کی مدد سے مکمل کیے۔
لیام لیونگ اسٹون نے اس ناقابل یقین اننگ کی بدولت ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگ کا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
اس سے قبل ہندوستانی شہر حیدرآباد میں نکھی لیش سندرن نے 334 رنز کی اننگ کھیل کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
انہوں نے کیچ ڈراپ ہونے کے بعد موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی پہلی سنچری 47 گنیدوں پر 10 چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔

0 comments: