Google_plus Pinterest Vimeo RSS

سامسنگ نے اپنا نیا گلیکسی ایس5 پلس متعارف کروا دیا


سامسنگ نے اپنا نیا گلیکسی ایس5 پلس متعارف کروا دیا
سنیپ ڈراگن 805 کے ساتھ یہ فون تیز ترین LTEنیٹ ورک کے ساتھ منظر عام پر آئے گا۔

سامسنگ کی طرف سے مسلسل نئے ماڈلز متعارف کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں مزید اضافہ سامسنگ نے اپنا نیا گلیکسی ایس 5 پلس متعارف کروا دیا ہے۔ سامسنگ کا یہ نیا فون سنیپ ڈراگن 805 کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔پہلے سامنے آنے والے ’ پلس‘ ماڈلز کی طرح اس میں بھی تیز ترین ایل ٹی ای کنکشن پہلے سے بہتری کے ساتھ شامل ہوگا۔
خالصتاً ایس 5 ، سنیپ ڈراگن 801 چپ سیٹ کے ساتھ لانچ کیا گیا تھا جس میں 2.5GHz کواڈ کور پروسیسر شامل تھا۔ نیا پروسیسر بھی 2.5GHzپر کام کرے گا مگر اس میں نیا کور کریٹ 450 ہوگا۔
ایک اور تبدیلی اس میں LTE Cat. 6 کا ہونا ہے جس کو Cat. 4. سے اپ گریڈ کی گیا ہے۔اس میں سب سے اہم فرق 150Mbps ڈاؤن لوڈ سپیڈ کی بجائے 300Mbps ڈاؤن لوڈ سپیڈ ہے۔جبکہ اپ لنک 50Mbps ہی ہوگا۔
اس کے علاوہ اس میں 5.1 انچ، 1080p سکرین ہوگی،2160p ویڈیو رکارڈنگ کے ساتھ 16MP کیمرہ، 2GB ریم، 16GB سٹوریج، اور 2,800mAh کی بیٹری ہوگی۔اسکی قیمت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اُمید ہے کہ اگلے چند دنوں تک اسکی قیمت منظر عام پر آجائے گی۔

0 comments: