Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہوں پر تنازع


نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہوں پر تنازع کے سبب کھلاڑیوں نے دورہ ہندوستان ادھوا چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان تنخواہ کے معاملے پرجاری تنازع میں شدت آگئی جہاں ویسٹ انڈین پلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق کھلاڑی بورڈ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے طریقہ کار پرمطمئن نہیں۔
کھلاڑیوں نے بورڈ کے رویے کے خلاف احتجاجاً دورہ ہندوستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ویسٹ انڈین کپتان ڈیوین براوو نے جمعہ کو دھرم شالا میں ہندوستان کے خلاف کھیلے جا رہے چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس کے موقع پر کہا تھا کہ معاملات سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں اور فیصلے کا وقت آ گیا ہے۔
اس موقع پر ٹیمن کے دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
ہندوستان کے خلاف چوتھا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کا اس دورے میں آخری میچ ہو گا۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے کے فیصلے کو بڑا جھٹکا قرار دیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی مایوس کن اور بڑا جھٹکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین بورڈ اپنے اندرونی مسائل حل کرنے میں ناکام رہا جس کے کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے کھیل اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈین اور ہندوستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعلقات پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پٹیل نے کہا کہ ہمیں ٹیم منیجر رچی رچرڈسن نے ای میل کر کے آگاہ کیا کہ وہ دورہ ادھورا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
ہندوستان نے ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے کے بعد متبادل کی تلاش شروع کردی ہے اور ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پانچ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

0 comments: