Google_plus Pinterest Vimeo RSS

Chinese Wealthiest Person Alibaba's Owner

علی بابا کے مالک چین کے امیر ترین آدمی

جیک ما



جیک ما نے 15 سال پہلے اپنی کمپنی شروع کی تھی اور وہ اب چین کے سب سے امیر شخص بن گئے ہیں

فوربز میگزین نے ای کامرس کمپنی علی بابا کے بانی جیک ما کو چین کا امیر ترین شخص قرار دیا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 19.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔
ستمبر میں کمپنی کے حصص کی ریکارڈ سیل کے بعد جیک ما کی دولت دو گنا سے زیادہ بڑھی ہے۔ یہ گذشتہ سال 7.1 ارب ڈالر تھی۔
انٹرٹینمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو وینگ جیانلن پہلی پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
فوربز کے مطابق چین میں کل ارب پتیوں کی تعداد 2013 میں 168 سے بڑھ کر اس سال بڑھ کر 242 ہو گئی ہے۔
انگریزی کے سابق استاد جیک ما نے یہ کمپنی 15 سال پہلے شروع کی تھی۔ اب علی بابا کی کل قدر 240 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
چین کی 80 فیصد سے زیادہ آن لائن ای کامرس مارکیٹ کے شیئر کے ساتھ اسے اس صنعت میں سب سے بڑی کمپنی کہا جا رہا ہے۔
’چین کا گوگل‘ کہلانے والی کمپنی بائیدو کے مالک رابن لی 14.7 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ گذشتہ برس اس کی مالیت 11.1 ارب ڈالر بتائی جا رہی تھی۔
چین کی ایک اور آن لائن فرم ٹینسینٹ کے مالک ما ہواٹینگ، جنھیں پونی ما بھی کہا جاتا ہے، دولت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پاس ہی چین کی سب سے بڑی میسیجنگ کمپنی وی چیٹ ہے۔
ایک سال قبل ان کی ذاتی دولت کا تخمینہ 10.2 ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو اب بڑھ کر 14.4 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

0 comments: