وزیراعظم نوازشریف کا پوتا بھی عمران خان کا فین نکلا
اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کا پوتا اور حسین نوازکا بیٹا بھی عمران خان کا فین نکلا۔
ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم ہائوس میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں وزیراعظم کے پوتے نے عمران خان سے خواہش کا اظہار کیا کہ میں نے آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے جس پر عمران خان نے رضامندی کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ حسین نواز کے بیٹے نے عمران خان کے ساتھ تصویر بنوائی اور بچے کی خواہش کوخوشی سے قبول کیا۔
0 comments: