نیویارک: ہر سال آتا ہے اور بیت جاتا ہے لیکن اپنے پیچھے کئی ایسے لمحات چھوڑ جاتا ہے جنہیں سامنے رکھ کر اقوام عالم اپنے مستقبل کے منصوبے بناتی ہیں بالکل اسی طرح 2014 کا سال بھی گزر گیا اور کئی تلخ اور شیریں یادیں اپنے پیچھے چھوڑگیا۔
جنوری: سخت اور ریکارڈ سردی نے پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جس نے کئی ریاستوں میں زندگی کو مفلوج کردی جب کہ اس دوران کئی افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فروری: مغربی افریقا میں جان لیوا ایبولا وائرس کی بیماری سامنے آئی جس نے دیکھتے ہی دیکھنتے پورے افریقا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس بیماری نے اب تک 7 ہزار افراد کے زندگی کے چراغ گل کردیئے ہیں جب کہ 20 ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے۔
7 سے 23 فروری کے دوران ونٹر اولمپک گیمز روس کے شہر سوشی میں منعقد ہوئے۔
22 فروری کو کئی روز تک جاری رہنے والے پرتشدید ہنگاموں اور 100 افراد کی ہلاکت کے بعد یوکرینی پارلیمنٹ نے صدر وکٹر یونکووچ کو فارغ کردیا۔
مارچ: 8 مارچ کو ملائیشیا سے چین کی جانب 239 مسافروں کو لے کر پرواز کرنے والی ملائیشین ایئر لائن کی فلائٹ ایم ایچ 370 اچانک غائب ہوگئی اور10 ماہ گزرنے کے باوجود اس کے بارے میں کچھ پتہ نہ چل سکا۔
اپریل: 14 اپریل کو نائجیریا میں شدت پسند گروپ بوکو حرام نے 276 اسکول طالبات کو اغوا کرلیا۔
16 اپریل کو کورین کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس میں 304 افراد ہلاک ہوگئے۔
مئی: 5مئی، نائیجیریا میں بوکوحرام نے اچانک حملہ کر کے 300 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ 20 مئی کو ناجیریا میں ہی بم دھماکے میں 118 افراد ہلاک ہوگئے۔
22 مئی کو تھائی لینڈ کی فوج نے نگراں حکومت کو فارغ کر کے اقتدار پر قبضہ جمالیا۔
جون: 5 جون،عراق اور شام میں کام کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش نے پورے عراق میں تیزی سے اپنی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔ 5 جون کو ہی ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس میں 300 سے زائد کان کن ہلاک ہوگئے۔
12 جون سے 13 جولائی تک برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کھیلا گیا جس جرمنی نے جیت لیا۔
19 جون کو اسپین کے بادشاہ فلپ کارلس نے 40 سال بعد اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کردیا۔
جولائی: جولائی کا مہینہ فلسطینیوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھا جس میں اسرائیل نے بربریت اور ظلم کی انتہا کرتے ہوئے فضائی اور زمینی حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 2200 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ ہزاروں بے گھر ہوگئے۔
17 جولائی کو ملائیشین ایئر لائن کا طیارہ یوکرین کی فضائی حدود میں میزائل لگنے سے تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 298 مسافر لقمہ اجل بن گئے۔
24 جولائی کو ایئر الجیریا کا طیارہ مالی میں گرکرتباہ ہوگیا جس میں 116 افراد ہلاک ہوگئے۔
اگست: امریکا نے عراق میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کردیا۔
نومبر: سائنس کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی جب پہلی دفعہ ایک خلائی روبوٹ فیلے نے دم دار سیارے پر قدم رکھا۔
دسمبر: 16 دسمبرکو طالبان نے پشاور کے اسکول میں دہشت گردی اور بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 132 معصوم بچوں سمیت 145 افراد کو شہید کردیا۔
17 دسمبرکو امریکا نے طویل عرصے بعد کیوبا سے تعلقات بحال کردیے۔
28 دسمبرکو انڈونیشیا سے سنگاپورجانے والا ایئر ایشیا کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں جہاز پر سوار 162 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
0 comments: