Google_plus Pinterest Vimeo RSS

پاکستان کو کمزور سمجھنا حماقت ہوگی، سچن ٹنڈولکر


ہندوستان کے سابق مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کو انڈین ٹیم کے لئے فائنل سے بھی بڑا معرکہ قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ پاک ہندوستان مقابلے دباؤ سے بھرپور ہوتے ہیں جن میں وہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے جو اس دباؤ کو برداشت کرنےکی اہل ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلے میں ہمیشہ فائنل میچ کی طرح کا پریشر ہوتا ہے اور ان میچوں کا ماحول دیگر مقابلوں سےمختلف ہوتا ہے۔
سابق ہندوستانی کپتان نے ہندوستانی ٹیم کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرے، گرین شرٹس کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی ٹیم کو کبھی بھی اور کہیں بھی زیر کرسکتی ہے۔
پاکستان اور ہندوستان ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں اتوار کو آسٹریلین شہر ایڈیلیڈ میں مدمقابل ہوں گے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والےمیچ میں سچن انڈین ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ورلڈکپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں پہلی بارانیس سوبانوے ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں جس کےبعد انیس سوچھیانوے، انیس سوننانوے، دو ہزار تین اور دو ہزار گیارہ ورلڈکپ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
ان تمام میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامناکرنا پڑا تھا۔

0 comments: