Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ہندوستان: چپڑاسی بننا چاہتا ہے رکن اسمبلی کا بیٹا


نئی دہلی: عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کا بیٹا اداکار، لیڈر یا بزنس مین بننا چاہتا ہے، لیکن ہندوستانی ریاست راجستھان کے ایک رکن اسمبلی کا بیٹا ایسی کوئی خواہش نہیں رکھتا، وہ تو چاہتا ہے کہ اسے صرف ایک سرکاری نوکری مل جائے۔
راجستھان کے ضلع ٹوك ضلع سے رکن اسمبلی ہيرالعل ورما کے بیٹے، ہنس راج ورما نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ سرکاری محکمہ میں چوتھے درجے ملازمین بننا چاہتے ہیں، دراصل ہنس راج آٹھویں پاس ہیں اور انہوں نے زرعی محکمے میں اس عہدے کے لیے انٹرویو دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہنس راج نے جس ملازمت کے لیے درخواست دی ہے، کے لیے ریاست کے آٹھ ہزار بے روزگاروں نے بھی درخواست دے رکھی ہے اور یہاں روزانہ سو سے زیادہ امیدواروں کے انٹرویو لیے جارہے ہیں۔
جمعرات کو ہنس راج ورما نے بھی یہاں انٹرویو دیا ہے۔ہنس راج فی الحال ایک نجی ہسپتال میں ملازم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آٹھویں تک تعلیم حاصل کی ہے، اس لیے یہی کام ان کو مل سکتا ہے۔ ایک مرتبہ سرکاری نوکری مل جائے گی تو مستقبل محفوظ ہو جائے گا۔
ان کے والد ہيرالعل ورما کا خیال بھی یہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ میں سرکاری ملازم رہ چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ سرکاری نوکری مل جائے گی تو مستقبل میں پریشانی نہیں ہوگی۔ ہنس راج محنت کرے گا تو نوکری پکی ہوجائے گی۔

0 comments: