Google_plus Pinterest Vimeo RSS

کرس گیل کا ٹی ٹوئنٹی میں عالمی ریکارڈ



جارحانہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
گیل نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
بدھ کو رائل چیلنجر بنگلور اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں کرس گیل کی اننگ صرف دس رنز تک محدو رہی لیکن اس دوران انہوں نے ٹم ساؤدھی کو چھکا لگا کر 500 چھکے لگانے کا سنگ میل عبور کرلیا ۔
وہ اب تک آئی پی ایل کے 74 میچوں میں 201 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہیں۔
وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی میں 569 چوکے لگا چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز آسٹریلیا کے بریڈ ہوج کو حاصل ہے جنہوں نے اب تک 638 چوکے لگائے ہیں۔

0 comments: