Google_plus Pinterest Vimeo RSS

پاکستان میں تھری جی نیٹ ورکس میں ٹیلی نار سب سے تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ‌ ورک


ٹیلی نار پاکستان کے 3Gاستعمال کرنے والے صارفین کی تعداد13لاکھ سے تجاوز کرگئی، 3Gنیٹ ورک 45شہر وں تک وسیع
سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کے اپنے عزم کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسروس رول آؤٹ کے پانچویں مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان نے لودھراں، خانیوال، مالاکنڈ، رحیم یار خان، مری اور نتھیاگلی میں 3Gسروسز کا آغاز کردیا ہے جبکہ اکتوبر کے اختتام تک لوئردیر، مانسہرہ، سکھر، لاڑکانہ، گھوٹکی اور بھکّر میں بھی 3Gسروس متعارف کرادی جائے گی۔ ان شہروں میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین دو ہفتوں تک مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس اور ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جائے گی۔
3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا کہ شہری و دیہی علاقوں میں 13لاکھ 3Gاستعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ٹیلی نار پاکستان ملک کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا 3Gنیٹ ورک ہے۔ ملک میں 3Gکو فروغ دینے کی غرض سے ہم نہ صرف شہروں کے اندر 3Gسائیٹس کا اضافہ کر رہے ہیں بلکہ مسلسل نئے شہروں میں بھی 3Gسروس متعارف کر ا رہے ۔
ٹیلی نار پاکستان سب کو انٹرنیٹ فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انٹر نیٹ صرف کچھ لوگوں تک محدود ہونے کے بجائے زیا دہ سے زیادہ لوگوں کو میسر ہونا چاہئے۔ اس ماہ کے اختتام تک 3Gسروسز کو 45شہروں میں متعارف کروانا ہمارے اس عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل انٹرنیٹ کو فروغ دیتے ہوئے ہم ملک میں انٹرنیٹ کے معاشی و معاشرتی کردار کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہیں جس کی بدولت لوگ انٹرنیٹ سے مزید مستفید ہوسکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان اسمارٹ فون، ٹیب لیٹس اور ڈیٹا پر مبنی موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی عمدہ 3Gسروس فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ان سروسز میں ہائی کوالٹی کی ویڈیو اور آڈیواسٹریمنگ اور ہائی ڈفینشن گیمز شامل ہیں۔ مزید بر آں جولائی 2014میں متعارف کرائے جانے والے ٹیلی نار ایپ اسٹور کے ذریعے صارفین کو گیم لوفٹ، ای اے گیمز ، ڈزنی وغیرہ کے 90فیصد سے زائد گیمز مفت دستیاب ہیں۔ٹیلی ناپر ایپ اسٹور پر فورٹومو کی ڈائریکٹ آپریٹر بلنگ کی سروس بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل فون بیلنس کے ذریعے خریداری کرسکتے ہیں۔

0 comments: