Google_plus Pinterest Vimeo RSS

ابوظبہی ٹیسٹ: پاکستان کی پراعتماد بیٹنگ، یونس کی ایک اور سنچری


ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اکتوبر۔2014ء) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے پراعتماد بیٹنگ جاری ہے جس کے دوران مایہ ناز بلے باز یونس خان نے اپنی سنچری مکمل کرلی ہے۔یہ یونس کی اس ٹیسٹ سیریز میں تیسری لگاتار سنچری تھی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 89 سال پہلے 1925 میں انگلینڈ کے ہربرٹ اسٹکلف نے تین ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی تھیں۔گزشتہ آٹھ سال میں کوئی بھی بلے باز آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے میں ناکام رہا ہے۔شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں مصباح الحق نے سیریزمیں مسلسل دوسری مرتبہ ٹاس جیتا اورپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا۔سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 221 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی اوپنرز محمد حفیظ اوراحمد شہزاد نے پراعتماد انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور اسکور کو آہستہ آہستہ بڑھانے کاسلسلہ جاری رکھا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 57 رنز پرگری جب احمد شہزاد 35 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جنہوں نے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلین ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں،، ایلیکس ڈولن کی جگہ گلین میکس ویل اوراسٹیو اوکیف کی جگہ مچل اسٹارک کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

0 comments: